اینڈی مرے آج اپنی دیرینہ دوست کو شریک حیات بنا لیں گے

ہفتہ 11 اپریل 2015 13:15

اینڈی مرے آج اپنی دیرینہ دوست کو شریک حیات بنا لیں گے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اپریل۔2015ء) برطانو ی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے اپنی دیرینہ دوست کم سیئر کو زندگی کا شریک حیات بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ویمبلڈن چمپئن اینڈی مرے آج اپنی دیرینہ ساتیو کم سیئر سے شادی کر رہے ہیں ۔شادی کی تقریب ان کے ہوم ٹاؤن ڈبلن کے کیتھڈر ل میں سجے گی۔ فائیو سٹار ہوٹل مںد ہونے والی تقریب کا جائزہ برطانوی ٹنس سٹارنے خود لاڈ۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے اور کم سیئر کی پہلی ملاقات 2005ء مںں یو ایس اوپن کے دوران ہوئی تھی اور دونوں کی عمریں 27،27برس ہے ۔اینڈی مرے نے اس موقع پر کہا کہ وہ شادی سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں اور جانتے ہیں کہ زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آنے والی ہیں ۔ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے اپنے ٹینس کیریر میں اب تک مجموعی طور پر 31اے ٹی پی گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہںل جس میں انہیں ویمبلڈن اور یو ایس اوپن جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔