عامر خان فلم مار گریٹ ود اے سٹرا “ دیکھ کر چیخ چیخ کر رو پڑے ، کالکی کوئیجلن

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:07

عامر خان فلم مار گریٹ ود اے سٹرا “ دیکھ کر چیخ چیخ کر رو پڑے ، کالکی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ الکی کوئلجلین نے کہا ہے کہ عامر خان فلم ” مارگریٹ او دائے سٹرا “ دیکھ کر چیخ چیخ کے رو پڑے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کالکی نے کہا کہ عامر خان کو مار گریٹ ودائے سٹرا اتنی پسند آئی کہ وہ چیخ چیخ کر رو پڑے اور مجھ سے کہا کہ مالکی میں ایسا کیا کروں کہ لوگ یہ فلم دیکھیں انہوں نے کہا کہ یہ فلم کرن راؤ نے خود دیکھی پھر مجھے زور دیکر کہا کہ میں یہ فلم ضرور دیکھوں انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ انتہائی اہم ہے کہ ہماری عوام اس فلم کو دیکھ کر ہمیں فیڈ بیک دے تاکہ ہم ایسی فلموں کے بارے میں مستقبل میں بھی اچھے فیصلے کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :