آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ،جنوبی افریقہ سرفہرست

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:10

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ،جنوبی افریقہ سرفہرست

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ جنوبی افریقہ سرفہرست جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں۔آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل تازہ رینکنگ جاری کی جس کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا دوسرے ،ا نگلینڈ تیسرے ، پاکستان چوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں ،سری لنکا چھٹے اور بھارت ساتویں نمبرپر موجود ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کمار سنگاکارا سرفہرست ہیں اے بی ڈی ویلیئر کا دوسرا اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان آٹھویں نمبرپرموجود ہیں م مصباح الحق کا گیارہواں نمبرہے۔ بالرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ ڈیل اسٹین بدستور سرفہرست ہیں۔ سعید اجمل کا بارہواں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :