جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پاکستانی خواب پورا نہ ہوسکا

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:11

جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پاکستانی خواب پورا نہ ہوسکا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پاکستانی خواب پورا نہ ہوسکا، کوالیفائنگ راوٴنڈ کے تیسرے اورآخری لیگ میچ میں بھارت نے 3-0 سے مات دے دی، 9 پوزیشن کے لیے پلے آف میچ میں ہفتے کو ازبکستان سے مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ایشیا اوشیانا زون جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے گروپ میچ کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے،پول بی میں شامل پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچز ہار گئی۔

یادرہے کہ کوالیفائنگ راوٴنڈ سے ٹاپ فور ٹیموں کو ہی جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پروانہ ملنا ہے۔ جمعے کو پاکستانی اسکواڈ کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا لیکن اس میچ میں بھی قومی کھلاڑی متاثر کن کھیل پیش نہ کرسکے اور دونوں سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پہلے سنگل میچ میں رضا سوانی کا سامنا پرکشت سومانی سے ہوا جس میں وہ مکمل طور پر بے بس نظر آئے بھارتی کھلاڑی نے ابتدائی سیٹ یکطرفہ طور پر 6-1 سے اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں تو رضا سوانی ایک بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے اور 6-0 سے ناکام ہوگئے۔

دوسرے سنگل میں محمد مزمل کو نتن کمار نے ہرا دیا۔ڈبلز میں رضا سوانی اورنوفل کلیم بھی ناکام رہے۔ دوسری طرف پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ا?خری نمبر پر رہی اور اب اسے 9 سے 16 ویں پوزیشن کے پلے ا?ف میچ میں ہفتے کو ازبکستان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔