Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو آٹھ ماہ کے بقایا جات کی مد میں 67 ہزار روپے بنیادی تنخواہ کے حساب سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار روپے ملیں گے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھی پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں تنخواہوں کی وصولی کیلئے چکر لگانے شروع کردیئے

ہفتہ 11 اپریل 2015 14:51

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو آٹھ ماہ کے بقایا جات کی مد میں 67 ہزار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو آٹھ ماہ کے بقایا جات کی مد میں 67 ہزار روپے بنیادی تنخواہ کے حساب سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار روپے ملیں گے جبکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھی پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں تنخواہوں کی وصولی کیلئے چکر لگانے شروع کردیئے ہیں ۔ حکومتی بااثر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو ایوان میں غیر حاضری اور استعفوں کے باوجود آٹھ ماہ کی تنخواہ ملے گی اور اس تنخواہ کی مد میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی آٹھ ماہ کے حساب سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار روپے فراہم کئے جائینگے جو کہ ماہانہ 67ہزار روپے بنیادی تنخواہ کے حساب سے ادا کئے جائینگے جبکہ پی ٹی آئی ارکان کو آٹھ ماہ کے سیشن الاؤنس ، ڈیلی الاؤنس اور ٹریول الاؤنس نہیں دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے تنخواہوں کی وصولی کیلئے پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے چکر لگانے بھی شروع کردیئے ہیں لیکن پارلیمنٹ ہاؤس حکام تنخواہوں کی لیز کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایات کے منتظر ہیں ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے بائیکاٹ کے باوجود پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی بلز ادا کرتے رہے لیکن پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ نہ دینے کی وجہ سے پی ٹی آئی اراکین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات