سابق چیف سلیکٹر معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

ہفتہ 11 اپریل 2015 15:41

سابق چیف سلیکٹر معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر معین خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان سابق منیجر اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم معین خان انتظامی معاملات میں اہم ذمہ داری دینے پر غور کر رہا ہے اور اس معاملے میں پی سی بی کے اعلیٰ افراد کے مابین مختلف حوالوں سے گفتگو جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معین خان کو کراچی میں کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام علاقائی اکیڈمی کا سربراہ بھی بنایا جا سکتا ہے اور انہیں ”جنوبی زون“ کا نگران اور سربراہ مقرر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ بورڈ نے معین خان کو عالمی کپ کے دوران قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ”کسینو“ جانے پر وطن واپس بلانے کے بعد چیف سلیکٹر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گذشتہ کچھ عرصے میں کرکٹ بورڈ میں مختلف اہم پوزیشنوں پر خدمات انجام دے کر چکے ہیں۔