لاہور: پیپلز پارٹی نے انتخابی دھانلی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیشن کا فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 16:54

لاہور: پیپلز پارٹی نے انتخابی دھانلی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیشن ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015ء) : پیپلز پارٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جوڈیشل کمیشن کا فریق بننے کا فیصلہ کر لیا. فریق بننے کے لیے باضابطہ درخواست جوڈیشل کمیشن کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف دائر کریں گے. جبکہ سینیٹر اعتزاز احسن لیگل ٹیم کی قیادت کریں گے.

(جاری ہے)

فریق بننے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام امور کی منظوری دے دی ہے.

جبکہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیشی سے متعلق بھی تمام امور کو حتمی شکل دی جا چکی ہے. پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جوڈیشل کمیشن کی فریق بنے گی جب کہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے کے لیے وکلا کا پینل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے. پینل اعتزاز احسن کی سر براہی میں دھاندلی کے خلاف ثبوت کمیشن کو فراہم کرے گا.

متعلقہ عنوان :