پاکستان کے فاسٹ باوَلر سہیل خان انجرڈ ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اپریل 2015 19:19

پاکستان کے فاسٹ باوَلر سہیل خان انجرڈ ہوگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکہ، فاسٹ باوَلر سہیل خان انجرڈ ہوگئے ہیں۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق فاسٹ باوَلر سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے قبل کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل خان کو کمر کی تکلیف کی شکایت گزشتہ روز دورہ بنگلہ دیش کے لیے لگائے گئے پریکٹس کیمپ میں پریکٹس کے دوران ہوئی۔ دورہ بنگلہ دیش میں سہیل خان کی شمولیت کا فیصلہ ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :