پاکستان تحریک انصاف کا 19 اپریل کو جناح گراوَنڈ کی بجائے شاہرائے قائداعظم پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اپریل 2015 19:58

پاکستان تحریک انصاف کا 19 اپریل کو جناح گراوَنڈ کی بجائے شاہرائے قائداعظم ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 19 اپریل کو جناح گراوَنڈ کی بجائے شاہرائے قائداعظم پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کریم آباد کے الیکشن کیمپ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 246 کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جناح گراوَنڈ پر جلسے کیلئے نہ ہی ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی رکاوٹ ڈالی گئی ہے نہ ہی کوئی معاہدہ طے پایا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے جناح گراوَنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث شاہرائے قائداعظم پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان 18 اپریل کو کراچی پہنچیں گے اور 19 اپریل کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم سمیت کسی جماعت کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے زور بازو پر جلسہ کریں گے اور انتخاب لڑیں گے۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جماعت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا امیدوار دستبردار کردیں، علاوہ ازیں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی۔