وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداددہشتگردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ کی فوری طورپر مسودہ قانون تیار کرنے کی ہدایت سیف سٹی کا منصوبہ امن عامہ کیلئے خاص اہمیت رکھتاہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں یہ منصوبہ شروع کیا جائیگا‘عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، دہشتگردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کیخلاف ہر محاذ پر فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 11 اپریل 2015 20:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جارہاہے۔امن عامہ کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔سیف سٹی پراجیکٹ امن عامہ کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔
اربوں روپے کی لاگت کے اس منصوبے پرتیزرفتاری سے کام کیا جائے۔سیف سٹی کا منصوبہ لاہور کے ساتھ ملتان ،راولپنڈی ، فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی شروع کیاجائے گا۔ وہ ہفتہ کو یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال،سکیورٹی انتظامات اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانیوالے اقدامات پر عملدر آمدکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.