موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت ختم ہوگئی  غیر تصدیق شدہ سمیں فوری بلاک کر نے کا فیصلہ

تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائیگا تمام غیرملکیوں کے لئے دو سے زیادہ سمز رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے چیئر مین پی ٹی اے

اتوار 12 اپریل 2015 14:35

موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت ختم ہوگئی  غیر تصدیق شدہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت ختم ہوگئی  غیر تصدیق شدہ سمیں فوری بلاک کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 10 کروڑ 30لاکھ ہے جن کی بائیو میٹرک تصدیق کا پہلا مرحلہ گزشتہ ماہ مکمل ہوگیا تھا  دوسرے اور آخری مرحلہ بارہ اپریل کو ختم ہوگیا پہلے مرحلے کی تکمیل پر بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 77 لاکھ سموں کو بلاک کردیا گیا ہے دیگر سموں کی بندش کا سلسلہ بھی مہلت ختم ہونے پر فوراً شروع ہوجائے گا چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے بتایا کہ تصدیق کرانے کی تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام غیرملکیوں کے لئے دو سے زیادہ سمز رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :