چائنیز گراں پری، لوئس ہملٹن نے پول پوزیشن اپنے نام کر لی

اتوار 12 اپریل 2015 14:50

چائنیز گراں پری، لوئس ہملٹن نے پول پوزیشن اپنے نام کر لی

شنگھائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اپریل۔2015ء)فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لو ئیس ہیملٹن نے چائنیز گراں پری میں پول پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے اپنے کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے چائنیز گراں پری میں پول پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 35.78 سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی۔ جرمنی کے نکو روز برگ 0.04 سیکنڈز کے فرق سے دوری پوزیشن کے حقدار قرار پائے انکے ہم وطن ساتھی سبستیان ویٹل نے تیسرے جبکہ برازیل کے فلپ ماسا نے چوتھے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔