نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،تیرہ سالہ بچہ زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا

اتوار 12 اپریل 2015 15:19

نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،تیرہ سالہ بچہ زخمی

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تیرہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا‘ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈھیری کا رہائشی تیرہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔

متعلقہ عنوان :