جوڈیشل کمیشن میں (ق) لیگ دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی‘ پارٹی امیدواروں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ،امیدواروں سے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت مانگے جائیں گے، وکلا کی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی،مسلم لیگ (ق) کے رہنما سابق وزیر قانون خالد رانجھا کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 12 اپریل 2015 19:45

جوڈیشل کمیشن میں (ق) لیگ دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی‘ پارٹی امیدواروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما سابق وزیر قانون خالد رانجھا نے کہا ہے کہ 2013 ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن میں (ق) لیگ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی‘ پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تمام امیدواروں کا ایک اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان سے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت مانگے جائیں گے اور وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو (ق) لیگ کی طرف سے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہو کر انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حتمی فیصلے آئندہ ہفتے کئے جائیں گے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خالد رانجھا نے کہا کہ 2013 ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن میں (ق) لیگ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے تمام امیدواروں کا ایک اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان سے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت مانگے جائیں گے اور وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جو (ق) لیگ کی طرف سے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہو کر انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرے گی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلے آئندہ ہفتے کئے جائیں گے۔