چینی صدر جن پنگ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے ہو چکی جس کا اعلان کرنا مناسب نہیں‘ یو اے ای کے وزیر کے بیان پر وزیر داخلہ کے ردعمل پر تبصرہ نہیں کر سکتی ‘وزیر داخلہ حکومت کا حصہ ہیں‘ ان کے بیان پر تبصرے کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی خصوصی ٹیلیفونک بات چیت

اتوار 12 اپریل 2015 21:10

چینی صدر جن پنگ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے ہو چکی جس کا اعلان کرنا مناسب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ چینی صدر جن پنگ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے ہو چکی ہے، جس کا ابھی اعلان نہیں کریں گے جبکہ متحدہ امارات کے وزیر کے پاکستان بارے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ حکومت کا حصہ ہیں، ان کے جوابی بیان پر مزید تبصرے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی این پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، ان کے دورے کی تاریخیں طے ہو چکی ہیں تاہم ابھی حکومت تاریخوں کا اعلان نہیں کر سکتی۔ دو روز قبل پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی یمن کی صورتحال بارے قرار داد کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ایک وزیر کے بیا ن کے جواب میں جاری ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان بارے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ حکومت کا حصہ ہیں ، ان کے بیان پر مزید تبصرے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :