میری پہلی فلم پختون روایات سے متعلق رومینٹک کامیڈی پر مشتمل ہے،ریحام خان

اتوار 12 اپریل 2015 22:18

میری پہلی فلم پختون روایات سے متعلق رومینٹک کامیڈی پر مشتمل ہے،ریحام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری پہلی فلم پختون روایات سے متعلق رومینٹک کامیڈی پر مشتمل ہے، چاہتی ہوں جوفلم بناؤں اس میں پاکستان کامثبت امیج پیش کروں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں چاہتی ہوں جوفلم بناؤں اس میں پاکستان کامثبت امیج پیش کروں،میں سواتی ہوں، پہلی فلم سوات سے بنارہی ہوں،میری پہلی فلم پختون روایات سے متعلق رومینٹک کامیڈی پر مشتمل ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ فیملی کو ہمیشہ سپورٹ کرنا چاہیے،بھابی ماں کی جگہ ہوتی ہے،پاکستان میں بجلی اورگیس نہیں مگرمحبت ہے،19 اپریل کو جلسہ ہے،سیاسی باتیں بھی اسی دن کروں گی۔

متعلقہ عنوان :