وزیر داخلہ نے ایس پی ڈپلومیٹک کے ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی طریقے سے معطل کرنے کا نوٹس لے لیا،معطل اہلکاروں کو بحال ‘ایس پی کو معطل کر دیا‘ قائمقام ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ،پولیس اہلکاروں نے ایس پی کے بھائی کی گاڑی پر کالے شیشے اتارنے اور کاغذات نہ دکھانے پر قانونی کارروائی کی تھی، ایس پی ارم عباسی مسلم لیگ (ن) کے ایبٹ آباد سے نو منتخب سینیٹر جاوید عباسی کی ہمشیرہ ہیں
اتوار 12 اپریل 2015 23:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اپریل۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کی ایس پی ڈپلومیٹک ارم عباسی کی طرف سے ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی طریقے سے معطل کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معطل اہلکاروں کو بحال اور ایس پی کو معطل کر دیا ۔ ان پولیس اہلکاروں نے ایس پی کے بھائی یاسر عباسی کی گاڑی پر کالے شیشے اتارنے اور کاغذات نہ دکھانے پر قانونی کارروائی کی تھی۔
ایس پی ارم عباسی مسلم لیگ (ن) کے ایبٹ آباد سے نو منتخب سینیٹر جاوید عباسی کی ہمشیرہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ذ رائع نے ”آئی این پی“ کو بتایا کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب اڑھائی بجے کے قریب ایف الیون مرکز میں ناکہ پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے ایک کالے شیشوں والی لینڈ روور کو مشتبہ جان کر روکا تو گاڑی ڈرائیو کرنے والے شخص یاسر عباسی نے پولیس اہلکاروں کو اپنی شناخت کرانے سے انکار کر دیا اور گاڑی کے کاغذات بھی ان کے پاس موجود نہیں تھے جس پر پولیس اہلکاروں اور یاسر عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.