خیبر پختونخواالمپک ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت کا فیصلہ آج ہوجائے گا،حاجی غلام علی

پیر 13 اپریل 2015 14:37

خیبر پختونخواالمپک ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت کا فیصلہ آج ہوجائے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء)خیبر پختونخواالمپک ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت کا فیصلہ آج14اپریل کو ہوجائے گا۔انصاف کی حصول کیلئے خیبر پختونخواکے کھلاڑی اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی نظریں اعلیٰ عدلیہ پر ہیں۔جنہیں کافی امید ہے کہ انشاء للہ دو سال سے زائد عرصہ تک حکومت کی جانب کھیلوں کو نظر اندازہونے کا دور ختم ہوجائیگا۔

خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی اور سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کاشعبہ زوال کا شکار ہے اور بدقسمتی سے اس صوبے میں کپتان کی حکومت میں بھی کھلاڑیوں کو انصاف نہیں ملااور نہ ہی صوبے میں کھیلوں کے لئے کوئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں تاہم وزارت کھیل اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام صرف زبانی جمع خرچ پرکھیلوں کے معاملات چلارہے ہیں بلکہ اس کے نام پر اپنی سیاست کرنے میں لگے ہیں اور کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے سالانہ گرانٹ جاری کرنے میں لیت ولعل سے کام لینے سے صوبے میں کھیلوں کا شعبہ مزید تباہ ہوتاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے صوبے میں سپورٹس کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ اسی طرح نوجوان نسل کوغلط سرگرمیوں سے بچاکر مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھا جائے۔