کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کی طوفانی باؤلنگ کی وجوہات سامنے آگئیں

پیر 13 اپریل 2015 14:52

کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کی طوفانی باؤلنگ کی وجوہات سامنے آگئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف طوفانی باؤلنگ کرانے کی وجوہات منظر عام پر آ گئیں۔ پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ کمنٹیٹر کے ایک جملے نے فاسٹ باؤلر کے رویے میں مثبت تبدیلی پیدا کی اور نیا جذبہ پروان چڑھادیا۔

(جاری ہے)

کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ پاکستان کمزور ٹیم ہے اگر آسٹریلیا کو ہرا دی گی تو یہ اپ سیٹ ہو گا۔

وہاب ریاض نے جب یہ جملہ سنا تو وہ جذبائی ہو گئے اور میٹنگ میں کہا کہ کمنٹیٹر ہمیں کم تر اور کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمیں جذبہ دیکھانا ہو گااور پوری قوت کے ساتھ کھیل کر فتح حاصل کرنا ہو گی تا کہ دنیا کو ہماری طاقت کا اندازہ ہو جائے۔ نوید اکرم چیمہ کے بقول پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں جیت تو نہ سکی لیکن وہاب نے جو کہا وہ کردکھایا اور ایسا اسپیل کیا کہ دنیا ان کی گرویدہ ہوگئی۔