روس نے ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 13 اپریل 2015 21:11

روس نے ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) روس نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے جس کے بعد روس کی جانب سے ایران کواپنے دفاع کیلئے ایس 300میزائل دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایران اور مغربی طاقتوں سکے مابین جو ہری توانائی کے معاہدے پر رضامندی کے بعد روسی صدر پیوٹن نے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پابندیاں اٹھانئے جانے کے بعد روس ایران کو تیل کے بدلے میں تعمیراتی سامان اور اناج فراہم کرے گا ۔یاد رہے کہ ایران اور روس کے مابین 2010 میں اینٹی میزائل سسٹم کا معاہدہ مغربی طاقتوں کے روس پر دباوَ کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :