مونٹی کارلو ماسٹرز، رابرٹو باٹسٹا اور جان ازنر پہلے مرحلے میں سرخرو

منگل 14 اپریل 2015 11:53

مونٹی کارلو ماسٹرز، رابرٹو باٹسٹا اور جان ازنر پہلے مرحلے میں سرخرو

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اپریل۔2015ء) سپین کے رابرٹو باٹسٹا اور امریکہ کے جان ازنر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری سال کے پہلے یورپین کلے کورٹ سیزن کے بڑے ایونٹ مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے روز شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اففتاحی مقابلے میں سٹیو جانسن اور امریکی جان ازنر کورٹ میں اترے۔ امریکی کھلاڑی جان ازنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف سٹیو جانسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ چار، چھ چار سے ٹھکانے لگایا۔ دوسرے میچ میں سپین کے رابرٹو باٹسٹا نے جرمن حریف کو آؤٹ کلاس کر کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی ۔