شطرنج کھلاڑی غسل خانے میں سمارٹ فون پر چالیں چیک کرنے پر ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 14 اپریل 2015 11:53

شطرنج کھلاڑی غسل خانے میں سمارٹ فون پر چالیں چیک کرنے پر ٹورنامنٹ سے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)شطرنج کے کھلاڑی کو اس وقت شطرنج کے ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا جب معلوم ہوا انھوں نے غسل خانے میں اپنے سمارٹ فون پر اپنی چالوں کو چیک کیا کایوز نگالڈزا پر تین سال کی پابندی عائد ہو سکتی ہے اگر ان پر سمارٹ فون پر اپنی چالیں چیک کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا کے چیمپیئن کایوز آرمینیا کے ٹگرن پیٹروسین کے خلاف دبئی اوپن کے چھٹے راوٴنڈ میں کھیل رہے تھے پیٹروسین نے حکام کو مطلع کیا کہ کایوز بار بار غسل خانے جا رہے ہیں۔

کایوز غسل خانے میں ایک ہی مخصوص خانے میں جاتے اور ہر بار دس منٹ گزارتے۔جب کایوز غسل خانے ساے باہر نکلے تو حکام کی جانب سے تلاشی میں ان کو ٹشو پیپرم میں لپٹا ہوا سمارٹ فون ملا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر یحییٰ محمد صالح نے بتایا کہ کایوز نے کہا کہ یہ فون ان کا نہیں ہے لیکن اس فون پر ان کا فیس بک پیج کھلا ہوا تھا اور اس پر شطرنج کا پروگرام چل رہا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 12 ہزار ڈالر ہے۔جارجیا کی شطرنج کی فیڈریشن نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ وہ کایوز کے بیان کے منتظر ہیں۔ جارجیا چیس فیڈریشن کی ترجمان صوفیا نے بتایا کہ کایوز بہت ذہین ہیں۔ وہ بہت اچھے نوجوان ہیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اس قسم کی حرکت کریں گے۔26 سالہ کایوز عالمی رینکنگ میں 400 ویں نمبر پر ہیں۔