مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر احمد حسین نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام شامل کروالیا

منگل 14 اپریل 2015 11:58

مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر احمد حسین نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر احمد حسین نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام شامل کروالیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد حسین نے ایک منٹ میں 303 پنچز (مکے) لگا کر یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی کھلاڑی مائکن فیبر کے نام تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 301 پنچز(مک) لگائے تھے یہ ریکارڈ انہوں نے سن 2011 میں قائم کیا تھا۔پشاور کے مارشل آرٹس کے نوجوان ماہر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پاکستان کا نام گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈز میں آگے بھی شامل کروانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ مارشل آرٹس کے تمام ریکارڈز توڑ دوں جس کے لئے محنت جاری ہے۔