اداکارہ ثناء نے شوبز میں فٹنس کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا

منگل 14 اپریل 2015 12:04

اداکارہ ثناء نے شوبز میں فٹنس کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء) اداکارہ ثناء نے شوبز میں فٹنس کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا ، اداکارہ ثناء کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فلم اور ٹی وی کی دیگر اداکاراؤں نے بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے جم جوائن کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے شادی سے قبل بھی جم جوائن کر رکھی تھی اور شادی کے بعد بھی انہوں نے اس تسلسل کو برقرار رکھا ۔اب اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بھی اداکارہ ثناء نے فٹنس کے لئے مسلسل ایکسر سائز کر کے خود کو پرفیکٹ کر لیا ہے ۔ ثناء کی فٹنس دیکھتے ہوئے دیگر اداکاراؤں جوریہ سعود ، فضاء علی ، زارا اکبر ، ماہ نور ، آفرین ، لیلیٰ ، جوریہ عباسی اور ہما علی سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی جم جوائن کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :