حوثی کمانڈر کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع نہیں: سعودی عرب
منگل 14 اپریل 2015 12:55
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی افواج کے فیصلہ کن طوفان آپریشن کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری کا کہنا ہے کہ ہمارے حملوں کا مقصد عدن میں باغیوں کو سپلائی پہنچنے سے روکنا ہے، ہمارے فضائی حملوں سے ہمیں اس مقصد میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے۔انہوں نے آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عدن کے علاقے میں اتحادی فوج نے باغی ملیشیاوں کی نقل و حرکت کو بڑی حد تک محدود کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام یمنی شہریوں کے قتل میں مصروف ملیشیاوں کو جنگ بندی کا اعلان کر دینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل عسیری نے کہا کہ حوثیوں کے اہم کمانڈر کی ہلاکت سے متعلق ہمارے پاس مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔"ہمارے جہازوں نے حوثیوں کے صعدہ، عمران اور صنعاء میں مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
باغی ملیشیا اسلحے کو چھپانے کے لئے کھیل کے میدان استعمال کر رہے ہیں۔
غیر ملکی ماہرین نے انہیں اس مقصد کے لئے زیر زمین سرنگیں اور غار بنانے سکھائے ہیں۔ اس لئے ہمارے فضائی حملوں کا زیادہ فوکس یہی اسلحہ ڈپو ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ باغی ملیشیاوں کے مواصلاتی اسٹیشنز بھی اتحادی فوج کے فضائی حملوں کا خصوصی ہدف ہیں۔ باغی ملیشیا کے ارکان یمن-سعودی عرب سرحد پر وقفے وقفے سے راکٹ باری کر رہے ہیں۔ ایسے حملوں کے ذریعے وہ خود پر اتحادی فوج کے حملوں سے پیدا ہونے والے دباو میں کمی کی کوشش کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرحد کے قریب یمنی ملشیاوں سے زمین پر کسی قسم کی لڑائی نہیں ہو رہی ہے۔یمنی ملیشیاوں کے ابتک تباہ ہونے والے اسلحے کے بارے میں سوال کے جواب میں احمد العسیری کا کہنا تھا کہ جتنا اسلحہ اتحادی فوجی حملوں میں جنگ کے آغاز سے تباہ کیا جا چکا ہے، اتنا ہی اسلحہ اس وقت حوثیوں کے زیر استعمال ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اتحادی فوج کے حملوں کے ہاتھوں مجبور پر عدن میں باغی اگلے چند دنوں میں ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آنے والے دن عام یمنیوں کے لئے مواقف ہوں گے۔ ان میں عام شہری کو بہتری سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.