ورلڈ کپ میں محمد حفیظ کی انجری پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان تھی ،خوش ہوں کے کر کٹ بورڈ نے میری رپورٹ پر ایکشن لیا ، وقار یونس

منگل 14 اپریل 2015 13:32

ورلڈ کپ میں محمد حفیظ کی انجری پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان تھی ،خوش ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کے حوالے سے میر ے بیان پر اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں ،سرفراز احمد ایک فائٹر پلیر ہے ،عبدالرزاق کے بیان کو مسترد کرتا ہوں،ورلڈ کپ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی انجری پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان تھی ،خوش ہوں کے کر کٹ بورڈ نے میی رپورٹ پے ایکشن لیا ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابتداء میں سرفراز کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے انہیں تاخیر سے موقع دیا گیا میرے اس فیصلے سے کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ ہیڈ کوچ نے اعتراف کیا کہ سرفراز میچ وننگ پلیئر ہیں اور ان میں بھرپور ٹیلنٹ ہے جبکہ انہیں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لئے بھیجا جائے تو وہ اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر ‘ محمد یوسف اور عبدالرزاق کی طرف سے دیئے گئے بیانات کو مسترد کرتا ہوں وہ سراسر غلط تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی انجری پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان تھی۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے جبکہ سینئر پلیئر سعید اجمل کے ایکشن تبدیلی سے اس کی پرفارمنس میں کچھ زیادہ اثر نہیں پڑے گا وہ ایک تجربہ کار سپنر ہیں اور اپنے تجربے کے بل بوتے پر اچھا پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ سٹاف مشتاق احمد اور دیگر میرے ساتھ اچھا تعاون کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران اوپنر ناصر جمشید کے مسلسل ناکام ہونے پر شائقین اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے سرفراز احمد کو کھلانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تاہم ہیڈ کوچ نے یہ کہہ کر سب کو چپ کرادیا کہ سرفراز احمد کو وہ اوپنر نہیں سمجھتے۔