حکومت کھلاڑیوں کے نخرے نہیں اٹھا سکتی تو ٹورنامنٹس میں شرکت کے اخراجات اٹھالے

،کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد عمران

منگل 14 اپریل 2015 13:32

حکومت کھلاڑیوں کے نخرے نہیں اٹھا سکتی تو ٹورنامنٹس میں شرکت کے اخراجات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ہاکی کیمپ دوبارہ شروع ہو گیا۔ کپتان محمد عمران کہتے ہیں کہ اگر نخرے نہیں اٹھائے جا سکتے تو حکومت کم از کم ٹورنامنٹ میں شرکت کے اخراجات ضرور اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ دوبارہ شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے اولمپکس کوالیفائنگ راوٴنڈ اور دورہ آسٹریلیا کے لیے پریکٹس کی۔

بتیس کھلاڑیوں کی قیادت سنبھالتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ پوری محنت کریں گے لیکن فنڈز نہ ہونے کے باعث صورتحال غیر یقینی ہے۔ کپتان نے حکومت عدم توجہہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی حالت زار دیکھ کر کوئی نوجوان قومی کھیل کی طرف راغب نہیں ہو گا۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر نخرے نہیں اٹھائے جا سکتے تو کم از کم ٹورنامنٹس میں نمائندگی کے اخراجات ضرور اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :