سکھر : شوہر نے بیوی کو کاری قرار دیکر آگ لگادی

منگل 14 اپریل 2015 13:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) سکھر میں شوہر نے بیوی کو کاری قرار دے کر آگ لگادی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سکھر کے ایک دیہات میں شوہر نے بیوی کو کاری قرار دے دیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر نے اس پر سیاہ کاری کا الزام لگایا جبکہ خاتون نے شوہر کے دعوے کو رد کردیا جس کے بعد شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو آگ لگادی واقع کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔