بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف نوماہ میں13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے

منگل 14 اپریل 2015 13:52

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف نوماہ میں13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) حکومت کی ترسیلات زر سکیم کے تحت رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 13.3 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے جس پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے فنانس ڈویڑن کی ترسیلات زر کی سکیم کی غیر معمولی حمایت اور اس میں شرکت کو سراہتے ہوئے کامیابی پر فنانس ڈویڑن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارچ 2015ء کے اختتام پر ترسیلات زر کا حجم 13.3 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں ہونے والی ترسیلات زر سے 15 فیصد زیادہ ہے، بیرون ملک سے بینکنگ ذرائع سے رقوم بھجوانے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

(جاری ہے)

پی آر آئی سکیم کے تحت اپریل تا جولائی 2015ء کے دوران بینکوں کو ترسیلات زر کی فیس کی مد میں بقایا جات بھی ادا کئے جائیں گے۔

وزیرخزانہ نے بتایاکہ وزارت خزانہ اپریل میں بینکوں کو ادائیگی کیلئے 3 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کر چکی ہے، مئی کے اختتام تک 3.8 ارب روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ مزید تین ارب روپے جولائی میں ادا کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے متعارف کرائی گئی نئی سکیم پر اطمینان کا اظہار اور قرار دیا کہ اس کے نتیجہ میں ترسیلات زر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :