لندن : الطاف حسین کی دوبارہ ضمانت نا ممکن ہے۔ الطاف حسین تکنیکی طور پر گرفتار ہو چکے ہیں، قانون ماہر صبغت اللہ قادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 18:14

لندن : الطاف حسین کی دوبارہ ضمانت نا ممکن  ہے۔ الطاف حسین تکنیکی طور ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 14 اپریل 2015 ء) : قانونی ماہر صبغت اللہ قادری کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ ضمانت ہونا مشکل ہے کم سے کم بھی الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں فر د جرم عائد ہونے کی صورت میں 5 سے 6 سال قیدکی سزا ہو سکتی ہے جبکہ بر آمد ہونے والی تمام رقم ضبط کر لی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین تکنیکی طور پر گرفتار ہو چکے ہیں . یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین دو گھنٹے سے زیادہ وقت پولیس اسٹیشن میں گزار چکے ہیں تاہم کراؤن پراسیکیوشن سروس کی جانب سے الطاف حسین سے تفتیش کا عمل اب بھی جاری ہے.