حکومت کا پی ایچ ایف کے گذشتہ 5سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل کو باقاعدہ خط کے ذریعے اگاہ کر دیا ،ذرائع

منگل 14 اپریل 2015 18:21

حکومت کا پی ایچ ایف کے گذشتہ 5سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی گذشتہ 5سالوں کے دوران خرچ کی گئی رقومات کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے ،ملک میں ہاکی کے فروغ پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کارکردگی صفر ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ 5سالوں 2009/10سے لیکر2013/14تک آڈٹ جلد از جلد کرانے کا کہا ہے اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو باقاعدہ ایک خط کے زریعے اگاہ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیا تھاجس کے بعد میڈیا پر ملک میں ہاکی کے مستقبل کے حوالے سے اٹھنے والے خدشات پر حکومت کے ایک وفاقی وزیر نے یہ بیان دیا تھا کہ ہاکی پر گذشتہ سالوں میں کروڑوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں اس سلسلے میں چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم سمیت کئی اہم حکومتی وزرا سے ملاقاتیں کیں تھی اور انہیں اگاہ کیا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کو اس وقت مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے اور جو رقم حکومت نے خرچ کی تھی وہ ان کے صدارت سے قبل کی ہے جس کے بعد حکومت نے گذشتہ سالوں کے اخراجات کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کسی بھی بے ضابطگی کو سامنے لایا جا سکے ۔

۔