وفاقی وزیر داخلہ کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو تلاش کرلیاگیا ، تعلق خوشاب سے کراچی میں مقیم

چوہدری نثار علی کا اس فیس بک اکاؤنٹ کو اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ

منگل 14 اپریل 2015 18:37

وفاقی وزیر داخلہ کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو تلاش کرلیاگیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو بالآخر تلاش کر لیا گیا، اکاؤنٹ بنانے والے کا تعلق خوشاب سے اور وہ رہتا کراچی میں ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے اس فیس بک اکاؤنٹ کو اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ فیس بک اکاؤنٹ پر ایک لاکھ کے قریب فالورز ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نام سے فیس بک بنانے والے شخص کو بالآخر تلاش کرلیا گیا۔ فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے شخص نے چوہدری نثار سے ملاقات کی، جس میں چوہدری نثار نے اس فیس بک اکاؤنٹ کو اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگتا تھا کہ اکاؤنٹ بنانے والا ہم میں سے ہی ہے کوئی لیکن اس شخص کا تعلق خوشاب سے ہے اور رہتا کراچی میں ہے، فیس بک اکاؤنٹ میں میرے کام اور وزارت داخلہ کے بارے میں بہت سی معلومات ہیں اور اس اکاؤنٹ کے ایک لاکھ کے قریب فالورز ہیں۔

متعلقہ عنوان :