برطانوی پولیس نے الطاف حسین کی ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع کر دی، برطانوی قانون اور نظام انصاف پر مکمل اعتماد ہے: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 20:15

برطانوی پولیس نے الطاف حسین کی ضمانت میں 9 جولائی تک توسیع کر دی، برطانوی ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) منی لانڈرنگ کیس میں آج صبح لندن میں گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم کے قائد کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں 9 جولائی تک ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آج صبح الطاف حسین اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے سامنے منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے ساڑھے 5 گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ضمانت میں توسیع ملنے کے بعد اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی قانون اور نظام انصاف پر مکمل اعتماد ہے، امید ہےکہ یہ کیس جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ الطاف حسین نے کارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ چونکہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے لہذا وہ جذبات میں آنے کی بجائے پرامن رہیں۔