سکھر میں شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگاکر بیوی کو آگ لگادی، خاتون کا جسم پچاس فیصد تک جھلس گیا

منگل 14 اپریل 2015 20:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) سکھر میں شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگاکر بیوی کو آگ لگادی، خاتون کا جسم پچاس فیصد تک جھلس گیا  واقعہ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر بیوی کو آگ لگادی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے شوہر اور دیوروں نے ملکر اسے آگ لگادی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ظالم شوہر نے اسے اسپتال منتقل کرنے کے بجائے کمرے میں بند کردیا، چیخ وپکار سن کر محلے داروں نے اسکے والد کو اطلاع دی اور پھر اسے ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔