جی ایچ کیو میں ضرب عضب میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے فوجیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 20:44

جی ایچ کیو میں ضرب عضب میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے فوجیوں ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں آپریشن ضرب عضب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فوجیوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فوجی افسران اور سپاہیوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق فوج کے کل30افسران اور سپاہیوں کو تمغہ بسالت اور 33کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں شہید ہوجانے والوں فوجیوں کے اعزازات ان کے رشتہ داروں کی جانب سے وصول کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :