ملکہ برطانیہ کا گارڈ اور اتنا چوکس۔ اب ملکہ کا کیا بنے گا؟

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 اپریل 2015 20:58

ملکہ برطانیہ کا گارڈ اور اتنا چوکس۔ اب ملکہ کا کیا بنے گا؟

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل۔2015ء) برمنگھم پیلس کے نمائشی گارڈز کی اکثر حماقتیں سامنے آتی رہتی ہیں۔تازہ ترین حماقت کے دوران ایک گارڈ سینکڑوں سیاحوں کے سامنے ایسے پھسل کر گرا جیسے سو رہا تھا۔ ملکہ کے محافظ کا منہ بھی شرم سے لال ہو گیا جب وہ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران مین ہول کے ڈھکن پر گرا۔

(جاری ہے)

یہ محافظ اتنے برے طریقے سے گرا کہ اس کی رائفل بھی چھوٹ پر پرے جا گری۔

گرنے والا محافظ تیزی نے کھڑا ہوا جبکہ اس کا ساتھی مارچ کرتے ہوئے ایسے چلا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ برمنگھم پیلس کی سیر کرنے والی ایک فیملی نے اس سارے واقعے کی فلم بنا کر یو ٹیوب پر اپ لوڈ دی جیسے بہت سے افراد دیکھ چکے ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ محافظ کے دوران ڈیوٹی گرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :