Live Updates

وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 اپریل 2015 21:36

وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سےچیف الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان کو خط تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے چیف الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں موَقف اختیار کیا گیا ہےوزیر اعظم کو انتخابات سے صرف 2 ماہ قبل غریب عوام کا خیال آیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 47 ارب کا ترقیاتی پیکج قبل از وقت انتخابی دھاندلی ہے۔ جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات