اسلام آباد پولیس کے افسران کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ، وزیر داخلہ کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

منگل 14 اپریل 2015 22:47

اسلام آباد پولیس کے افسران کا اپوزیشن لیڈر سے رابطہ، وزیر داخلہ کیخلاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) فرینڈلی اپوزیشن اور دور اندیشی کی سیاست پھر کام آگئی ،اسلام آباد پولیس کے درجن سے زائد افسران کی اپوزیشن لیڈر سے رابطہ وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے ۔اپوزیشن لیڈر نے کورا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے لیے کام کرنیو الے ہونہار وزیر کے خلاف ہم نہیں بول سکتے ۔

اسلام آباد پولیس کے خلاف وزارت داخلہ کے جارہانہ اقدامات کے باعث بااثر افسران نے وزیر داخلہ کے خلاف ”لابی “ مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء کوذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق غیر قانونی اقدام پر وفاقی وزیردا خلہ کی جانب سے گورنر سرحد مہتاب عباسی کی بھانجی ایس پی ارم عباسی کو ضلع بدر کیے جانے کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس افسران نے ایکا کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرتے ہوئے ارم عباسی اور محمد علی نیکوکارا کی بحالی اور اسلام آبادمیں دوبارہ تعینات کرنے کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے مد دمانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے اسلام آباد پولیس کے افسران کو کہا کہ وزیر اعظم کی کچن کیبنٹ سے ہٹ کرایک وفاقی وزیر نیک نیتی ،ایماندار ی اورخوش اسلوبی سے اپنے فرائض منصبی میرٹ پر سرانجام دے رہاہے تو وہ ان کے خلاف کسی صورت اسمبلی فلور یا غیر رسمی گفتگو میں متعلقہ پولیس افسران کی بحالی اور متوقع پولیس افسران کی تبدیلی پر بات نہیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو خدشات لاحق ہو گئے ہیں کہ وزارت داخلہ ہوم ورک کررہی ہے جس کے تحت تین سال سے اوپر اسلام آباد میں پولیس کے افسران تعینات نہیں