سکھر،نویں و دسویں جماعت کے امتحانات ، نقل جاری، سیکڑوں پکڑے گئے

منگل 14 اپریل 2015 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھرکے زیر اہتمام نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری منگل کے روز نویں جماعت کے کمیسٹری کے پیپرمیں نقل پر قابو نہ پایا گیا مختلف سینٹروں پر بورد کی ٹیموں کے چھاپے سینکڑوں امیدوار پکڑے گئے چیئرمین بورڈ کا مختلف سینٹروں کا دورہ تفصیلات کے مطابق ثانوی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھرکے زیر اہتمام نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے منگل کے روز نویں جماعت کے کیمسٹری کے پیپرکے دوران نقل کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے بورد کی تشکیل کردہ ٹیموں نے سکھرخیرپور ، گھوٹکی اور نوشہروفیروز میں مختلف سینٹروں میں چھاپے مارکر نقل کرتے ہوئے سینکڑوں طلبأ و طالبات کو پکڑلیا بورڈ کے چیئرمین غلام مجتبیٰ شاہ نے مختلف سینٹروں کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا