جان کیری کا نواز شریف کو فون ، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 15 اپریل 2015 11:04

جان کیری کا نواز شریف کو فون ، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء) وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور یمن میں جاری جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گفتگو کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان یمن میں منتخب حکومت کی بحالی چاہتا ہے اور امن کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔