مونٹی کارلو ماسٹرز، نوواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیرر پہلے مرحلے میں کامیاب

بدھ 15 اپریل 2015 11:16

مونٹی کارلو ماسٹرز، نوواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیرر پہلے مرحلے میں کامیاب

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سپین کے ڈیوڈ فیرر نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری سال کے پہلے یورپین کلے کورٹ سیزن کے بڑے ایونٹ مونٹی کارلو ماسٹرز کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ میں سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور البرٹ رومس کورٹ میں اترے۔

البرٹ رومس عالمی نمبر ایک جوکووچ کے آگے بے بس نظر آئے اور انہیں چھ ایک اور چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیرر نے حریف کھلاڑی وکٹر ایسٹریلا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔ میچ کا فیصلہ وکٹر ایسٹریلا کی انجری کے باعث چھ دو، دو صفر کے سکور سے ڈیوڈ فیرر کے حق میں رہا۔