وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے

بدھ 15 اپریل 2015 11:21

وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس موقع پر سعودی قیادت سے یمن کے معاملے پر تبادلہ خیال بھی کرینگے۔