سرحدی خلاف ورزی پرسفید جھنڈوں کی بجائے بھرپورجواب دیا جائے گا:بھارتی وزیرداخلہ

بدھ 15 اپریل 2015 11:31

سرحدی خلاف ورزی پرسفید جھنڈوں کی بجائے بھرپورجواب دیا جائے گا:بھارتی ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سر حدی خلاف ورزی پر بھارت کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

راج ناتھ سنگھ کا کہناتھا کہ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کو کہہ دیاہے کہ اب منموہن سنگھ کی نہیں بلکہ نریندر مودی کی حکومت ہے اب اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اس کا جواب سفید جھنڈوں کی بجائے توپوں سے دیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آئے روز شکرگڑھ،چونڈا سیکٹراور نکیال سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے مگر بھارت اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :