بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 15 اپریل 2015 11:53

بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا ..

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریزکا پہلا میچ جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹور میچ کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو میر پور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 اپریل کو میرپور میں جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 اپریل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ 24 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 اپریل سے 02 مئی تک کھلنا میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 06 مئی سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :