امریکہ ، ایتھلیٹ کو جیت سے پہلے جشن بہت مہنگا پڑ گیا

بدھ 15 اپریل 2015 11:58

امریکہ ، ایتھلیٹ کو جیت سے پہلے جشن بہت مہنگا پڑ گیا

اوریگن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اپریل۔2015ء) امریکہ میں ہونے والی ایک ریس میں ٹنگائے پیپوائٹ نامی ایتھلیٹ کو جیت سے پہلے ہی جشن منانا انتہائی مہنگا پڑا اور انکے پیچھے آنے والا ایتھلیٹ فنشنگ لائن کے قریب ان سے آگے بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

12اپریل کو ہونے والی مردوں کی ایک ریس میں ٹنگائے فنش لائن کے قریب کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے میدان میں موجود لوگوں کو تالیاں بجانے کو کہنے لگے۔

وہ فنش لائن کے قریب یہ سب کچھ کرتے ہوئے سست پڑے تو پیچھے سے آنے والے واشنگٹن یونیورسٹی کے میرون سیمون نے پھرتی دکھائی اور ریس جیت لی۔ اس پر ٹنگائے پہلے تو حیران ہوئے اور پھر ان پر یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ وہ مقابلہ ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :