سوناکشی اور جیکولین ایک دوسرے کے مدمقابل

بدھ 15 اپریل 2015 12:17

سوناکشی اور جیکولین ایک دوسرے کے مدمقابل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)بالی ووڈ کی اداکارائیں سوناکشی سنہا اور جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ ان کی آنے والی فلم شدھی میں ہیروئن بننے کی خواہشمند ہیں۔کرن جوہر کی فلم شدھی میں ہیرو کا کردار تو سلمان خان کررہے ہیں لیکن اس فلم کی ہیروین کا اب تک کچھ اتا پتا نہیں ہے۔اس فلم میں ہیروئن کا کردار کرنے کے لیے اداکارہ کرینہ کپور اور دیپیکا پڈوکون کا نام بھی سامنے آیا تھا لیکن فلم کے پروڈیوسر نے ابھی تک فلم کی ہیروئن کو لے کر کسی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا جن کو بولی وڈ میں سلمان خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم 'دبنگ' میں متعارف کرایا تھا اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔سلمان خان نے بولی وڈ کی بے شمار اداکاراوٴں کی مدد کی ہے جن میں سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔شدھی کرن جوہر کی ایک بڑی فلم ہے تو ظاہر ہے ہر اداکارہ اس وقت پوری کوشش کر رہی ہوگی اس فلم کی ہیروئن بننے کی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم شدھی میں سلمان خان کے ساتھ کون سی اداکارہ اپنے جلوے دکھائے گی۔