آئی او سی نے میچ فکسنگ کی اطلاع دینے والوں کیلئے ویسل بلو وربارٹ لائن متعارف کروادی

بدھ 15 اپریل 2015 12:38

آئی او سی نے میچ فکسنگ کی اطلاع دینے والوں کیلئے ویسل بلو وربارٹ لائن ..

لوسانے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء ) آئی او سی نے میچ فکسنگ کی اطلاع دینے والوں کیلئے ویسل بلو وربارٹ لائن متعارف کروایا ہے جہاں ایتھلیٹس کوچز ،ریفریز اور مداحوں کسی بھی بھی وقت مشتبہ افراد یا میچ فکسنگ کے بارے میں اطلاعات حکام تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اطلاعات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئی او سی کے صدر تھامس باغ کا کہنا تھا کہ ہم کھیلوں کی دنیا سے کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے ایک ہاٹ لائن کا آغاز کیا جہاں مداح اگر کسی بھی کھلاڑی کو غیر قانونی سرگرمیاں یا آئی او سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھیں تو فوراً وہ حکام سے شکایت درج کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہاٹ لائن کا مقصد کھیل اور کھلاڑیوں کو اس ناسور سے سے جتنا ممکن ہو بچایا جاسکے اور فکسنگ سے پاک ایونٹس یا ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کیا جاسکے ۔