اداکارہ سنی لیونی فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ مالین مونرو کے سین میں نظرآئیں گی

بدھ 15 اپریل 2015 12:43

اداکارہ سنی لیونی فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ مالین مونرو کے سین میں نظرآئیں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی شہرت کی بلندیوں چھو لیا۔حال ہی میں انکی فلم ایک پہلی لیلا ریلیز کی گئی ہے جیسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اب انکی ایک اور فلم کچھ کھ لوچا ہے کے نام سے آنے والی ہے۔ اس میں اداکارہ نے ایک گانے کے سین میں اپنایا ہے ماضی کی مشہور ہالی وڈ اداکارہ مالین مونرو کا انداز، ویسے تو بالی ووڈ کی کئی اداکاراوٴں نے اس مخصوص اسٹائل کو اپنانا چاہا ہے لیکن یہاں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سنی لیونی نے اس انداز کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے۔

اس فلم کے ہدایت کار کا اس لک کے بارے میں کہنا ہے کہ مالین مونرو کا یہ اسٹائل بہت کلاسک ہے اور اس کو اپنانا ہر اداکارہ کے بس کی بات نہیں انکا مزید کہنا تھا کہ سنی لیونی بہت ورسٹائل اداکارہ ہیں انہیں کسی بھی کردار میں ڈھالنا ہر گز مشکل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کی سنی نے اس انداز کو بہترین طریقے سے اپنایا ہے اور وہ ماضی کی مایا ناز اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔کچھ کچھ لوچا ہے میں سنی کا کردار ایک بالی وڈ اداکارہ شنایا کا ہے۔فلم کے مرکزی کردار میں سنی کی ساتھ رام کپور جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایویلن شرما اور نودیپ چھابڑا شامل ہیں۔ فلم اگلے ماہ 8 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :