جورڈن کوصرف مبارکباد دی، کیرولین وزینا

بدھ 15 اپریل 2015 13:10

جورڈن کوصرف مبارکباد دی، کیرولین وزینا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بیلجیئم کی سٹار ٹینس پلیئر کیرولین وزینا نے کہا ہے کہ انہوں نے جورڈن کو مبارکباد دی ہے اور ان کے ذہن میں کچھ اور نہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ انہوں نے ماسٹر گالف ٹورنامنٹ جیتنے والے امریکی کھلاڑی جورڈن اسپیتھ کو کامیابی پر مبارکباد دی لیکن ان کا یہ پیغام ان کے لئے مصیبت بن گیا تھا۔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد کیرولین وزنیا کی کو اپنے بیان کی وضاحت کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لینا پڑا۔