”اڑتا پنجاب“ میں کام کر کے اپنے کیریئر کا بڑا رسک لیا ہے‘عالیہ بھٹ

بدھ 15 اپریل 2015 13:15

”اڑتا پنجاب“ میں کام کر کے اپنے کیریئر کا بڑا رسک لیا ہے‘عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ”اڑتا پنجاب“ میں کام کرکے انہوں نے اپنے کیریئر کے لیے بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ میں اس وقت جس فلم میں کام کررہی ہوں اس میں کام کرکے اپنے کیریئر کا بہت بڑا رسک لیا ہے۔

(جاری ہے)

میں ابھی تک فلم کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اس میں میرا کردار اب تک نبھائے گئے تمام کرداروں سے مشکل ہے۔

جسے نبھانے کے لیے وہ ہاکی کھیلنے کی تربیت لے چکی ہیں اور اس دوران وہ روزانہ 4 گھنٹے پریکٹس کرتی رہی ہیں۔واضح رہے کہ انوراگ کیشپ ، وکرمہ دتیہ متوانی ،ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات ابھشک چوبے دے رہے ہیں جب کہ فلم میں کرینہ کپور، شاہد کپور اور دلجیت دوشانجھ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔